میئر اسلام آباد کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کونوٹس، جواب طلب

    میئر اسلام آباد کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کونوٹس، جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) اسلام آبادہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیئے سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کیپٹن ریٹائرڈ اصغر علی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے 3 جون کے اجلاس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ وکیل صفائی کاشف ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 21مئی کو عدالت نے میئراسلام آباد کی معطلی کا نوٹی فکیشن معطل کر کے انھیں بحال کیا۔لوکل گورنمنٹ کمیشن عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوا لیکن میئر اسلام آباد کو نہیں بلایا گیا،لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں مجھے اپنے خلاف ایجنڈا کی حد تک بلایا گیا۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے شام 6بجے واٹس ایپ میسج اور رات 11بجے ایجنڈا کی کاپی ملی۔یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے مئیر اسلام آباد کو 90روز کے لیے عہدے سے معطل کر دیا تھا جس پر مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ چلے گئے تھے۔عدالت نے وزارت داخلہ کے معطلی کے احکامات معطل کرتے ہوئے شیخ انصر عزیز کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا تھا جسے وزرات داخلہ نے نہیں مانا اور شیخ انصر عزیز کو اجلاسوں میں نہیں بلایا جاتا جس پر شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -