محکمہ اینٹی کرپشن میں کرپشن،سٹینو گرافر سمیت 4ملازمین نوکری سے برطرف

  محکمہ اینٹی کرپشن میں کرپشن،سٹینو گرافر سمیت 4ملازمین نوکری سے برطرف

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن لودھراں آفس کے سٹینوگرافر سمیت 4 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیاگیا،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لودھراں آفس کے سٹینوگرافر محمد امین وٹو،کانسٹیبل محمداصغر،نائب قاصد محمد نعیم اور سویپر شمعون مسیح کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے کہا ہے کہ برطرف ملازمین کو سرکاری دفتر میں غیر اخلاقی حرکات کا جرم ثابت ہونے پر بعدازانکوائری ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔

برطرف

مزید :

صفحہ آخر -