ملک کے49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود، این ڈی ایم اے
اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ 10، پنجاب 2 اور سندھ کے 4 اضلاع متاثر ہوئے،بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشوک، کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہوئے،کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک،شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم کے اضلاع متاثر ہوئے،پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور میانوالی میں ٹڈی دل موجود ہے،سندھ میں سکھر، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد اور مٹیاری میں ٹڈی دل کے حملے کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق 1125 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 89 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 4200 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔
ٹڈی دل