وزیراعظم کا ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کا حکم

  وزیراعظم کا ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کا حکم

  

اسلام آ باد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی، طلبہ کی واپسی کیلئے دوسری پروازآج بروزجمعہ آپریٹ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہرووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے اچھی خبر آگئی، وزیراعظم عمران خان نے دوسری پرواز کیلئے بھی طلبہ کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے ووہان سے طلبہ کی واپسی کیلئے دوسری پرواز آج آپریٹ ہو گی، وزیراعظم کی ہدایت پرٹکٹس میں رعایت کر دی گئی ہے، ہم طلبہ کی طو یل تکالیف اورمسلسل تعاون نہیں بھولے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان سے واپسی کی دوسری فلائٹ کے ٹکٹ کی قیمت بھی 50ہزارہو گی۔دوسری جانب چین میں پھنسے طلبہ کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز شیڈول کی ہے، پرواز پی کے 8872 آج پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلبہ کو واپس لایا جائیگا۔حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا خصوصی رعایتی کرائے پر سفرکر سکیں گے، پرواز ووہان سے اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق شام7بجے پہنچے گی۔

وزیراعظم حکم

مزید :

صفحہ آخر -