میڈیا، پارلیمان کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ،صادق سنجرانی

  میڈیا، پارلیمان کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ،صادق سنجرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)کرونا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش ِنظر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے 5 جون سے شروع ہونے والے سینیٹ کے اجلاس کیلئے وزارت صحت اور عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور اجلاس کے انعقاد کیلئے موثر انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ان انتظامات کے مطابق پارلیمان کا اجلاس باقاعدہ طور پر پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا تاکہ میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کیلئے متبادل ذریعہ فراہم کیاجا سکے۔میڈیا کے نمائندوں سے گزارش کی جائے گی کہ اجلاس کی کارروائی کیلئے پی ٹی وی کی ٹرانسمشن سے استفادہ کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم قطعاً اس حق میں نہیں ہیں کہ میڈیا اور عوام کی رسائی کے راستے میں روکاٹ بنیں یا ان کی رسائی بند کر دی جائے کیونکہ میڈیا، پارلیمان، سول سوسائٹی اور عوام کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم کرونا وائرس کے باعث غیر معمولی حالات پیدا ہوئے ہیں،چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ہر جگہ پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور کرونا سے نجات حاصل کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔
صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -