جولائی سے ستمبر کے دوران معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

جولائی سے ستمبر کے دوران معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

  

اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10فیصد زائد ہوں گی جب کہ کشمیر اورسندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جولائی تاستمبر اب تک معمول کی بارشیں 140ملی میٹر ریکارڈکی گئی ہیں، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔چاول کی فصل کے حوالے سے مون سون کی بارشیں مفید ہوں گی تاہم کپاس کی فصل کے لیے بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں جب کہ پاور سیکٹر اور زراعت کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود ہوگا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے دوران بننے والا موسم ٹڈیوں کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرے گا۔

پیشگوئی

مزید :

صفحہ آخر -