وزیرستان میں شہید سپاہی بلال فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

وزیرستان میں شہید سپاہی بلال فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

قائدآباد(آن لائن) وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے شہید سپاہی بلال کوآبائی علاقے میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک آرمی کے جوانوں نے شہید کی قبر پر صدر پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف،جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف اور پنجاب رجمنٹ کی طرف سے گلدستے رکھے۔ واضح رہے محمد بلال پنجاب رجمنٹ 3 میں بطور سپاہی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، اس سے قبل محمد خیل خاندان سے تعلق رکھنے والے دو سپاہی ایک محمد بلال کے نانامحمد رمضان 1965کی جنگ اور دوسرامحمد بلال کا ماموں محمد رمضان کارگل سیکٹر میں وطن عزیز پر جان قربان کر چکے ہیں۔ آج اس خاندان کے محمد بلال نے بھی وطن عزیز کی خاطر جان نچھاور کر دی۔ شہید محمد بلال کی نمازجنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -