کرونا سے جانی نقصان کم کرنے کی تاحال کوئی دوائی نہیں ملی،ڈبلیو ایچ او

  کرونا سے جانی نقصان کم کرنے کی تاحال کوئی دوائی نہیں ملی،ڈبلیو ایچ او

  

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی دوائی کو کرونا کے علاج کیلئے مفید قرارنہیں دیا جاسکا ہے۔ ہائیڈروکسی کلورکین کو کرونا کے بیماروں کے علاج کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا مگر 25 مئی کے بعد اس دوائی کا استعمال بھی معطل کردیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گبیریوس نے کہا کہ کلوروکین یا اس سے ملتے جلتے فارمولے سے تیار کردہ ادوایات سے کرونا کے علاج میں کسی قسم کی مدد نہیں مل سکتی بلکہ اس نوعیت کی ادویات مزید نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں کرونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی کوششیں جاری ہیں۔ کرونا کی وبا کے دوسرے ممکنہ حملے کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اگرکرونا نے ایک بار پھر یلغار کی تو پہلے کی نسبت زیادہ تباہ کن ہوگی۔

ڈبلیو ایچ او

مزید :

صفحہ آخر -