آئی جی پولیس پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو تبدیل کیے جانے کاامکان

  آئی جی پولیس پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو تبدیل کیے جانے کاامکان

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب میں دیگر اعلی سطحی تبادلوں کے علاوہ آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او لاہور زوالفقار حمیدکو تبدیل کیے جانے کا بھی امکان ہے اوران کی جگہ نئی تعیناتی کے لیے حکومت نے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں آئی جی پولیس کی نئی تعیناتی کے لیے مضبوط امیدواروں میں سید کلیم امام اور کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے نام شامل ہیں جبکہ سی سی پی او کے لیے بہت سارے امیدوار کوشش میں ہیں تاہم ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور غلام محمود ڈوگر میں سے کسی ایک تعیناتی متوقع ہے۔

آئی جی پولیس

مزید :

صفحہ آخر -