وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے ذمہ داریاں سنبھال لیں،افسران کی بریفنگ

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے ذمہ داریاں سنبھال لیں،افسران کی بریفنگ

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور میں نئے تعینات ہونے والے وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد خان نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وزارت کے افسران سے تعارفی بریفنگ لی۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے مختلف شعبہ جات کے افسران شریک تھے۔ انہوں نے سردار اعجاز احمد خان کو وزارت کی سرگرمیوں اور مختلف شعبہ جات کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نئے وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تمام افسران وزارت کی نیک نامی کے لئے ایک اچھی ٹیم کی طرح کام کریں۔ انہوں نے افسران کو وزارت کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کے دروازے تمام افسران کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وبا کی وجہ سے نہایت مشکل حالات ہیں تاہم وزارت حج جیسی مقدس عبادت کی با سہولت اور صحت و تندرستی کے ساتھ ادائیگی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سعودی حکام اور دیگر مسلم ممالک سے رابطے مزید مضبوط کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کے تحت کام کرنے والے شعبہ تحقیق و مراجع، مذہبی زیارات اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سردار اعجاز احمد خان

مزید :

صفحہ آخر -