حکومت سندھ کا مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

      حکومت سندھ کا مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے تمام اضلاع میں بکرا،گائے منڈیوں میں خرید وفروخت کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے اعلامیہ کے مطابق محکمے نے مویشی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں جن کے مطابق تمام ٹاؤن،میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہوگی۔ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں خریداروں کیلئے الگ لین مختص کی جائے۔
مویشی منڈیاں

مزید :

صفحہ آخر -