جج ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم میاں طارق ضمانت پر رہا

جج ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم میاں طارق ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو کیس میں گرفتاری کے بعد 8 ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید مرکزی ملزم میاں طارق کو ضمانت پر رہا کرنے کی روبکار جاری کر دی ہے، ملزم کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر رہائی کا پروانہ جاری کیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو غیر اخلاقی ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم میاں طارق کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ملزم کی جانب سے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کر دی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام جاری روبکار میں کہا گیا کہ اگر ملزم جج ویڈیو کیس کے علاوہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو اسے رہا کر دیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں طارق کی 2جون کو ضمانت منظور کی تھی۔
جج ویڈیو کیس

مزید :

صفحہ آخر -