فریال تالپور کی ا لیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست پر سماعت دو جولائی تک ملتوی

  فریال تالپور کی ا لیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست پر سماعت دو جولائی تک ...

  

اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کیخلاف مبینہ اثاثے چھپانے کا معاملہ پرالیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست پر سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت فریال تالپور کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکیل علی بخاری نے فریال تالپور کے جواب کی کاپی مانگ لی،لیکشن کمیشن نے کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔کیس کی آئندہ سماعت دو جولائی کو ہو گی۔

فریال تالپور

مزید :

صفحہ آخر -