پاکستان میں آج اور کل درمیانی شپ چاند گرہن ہوگا

پاکستان میں آج اور کل درمیانی شپ چاند گرہن ہوگا

  

لاہور (آن لائن) پاکستان میں آج بروز جمعہ اور کل بروز ہفتہ کی درمیانی شپ چاند گرہن ہوگا۔ چاند گرہن کا آغاز آج رات 10 بجکر 45 منٹ پر ہوگا جبکہ 12 بجکر 25 منٹ پر چاند گرہین اپنے عروج پر نظر آئے گا۔ اسی طرح 2 بجکر 5 منٹ پر چاند گرہین ختم ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں سورج گرہن 21جون ہوگا۔ 21 جون سال کا طویل ترین دن ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 جون صبح 8 بجکر 45 منٹ پر لگے گا اور 11 بجر 42 منٹ پر عروج پر ہوگا۔ اس طرح دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔

چاند گرہن

مزید :

صفحہ آخر -