مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج گھروں میں گھس گئی، فائرنگ، توڑ پھوڑ، شہری زخمی

  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج گھروں میں گھس گئی، فائرنگ، توڑ پھوڑ، شہری زخمی

  

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ہیلتھ ورکر کے طور پرکام کرنے والے شہری کو ضلع کے علاقے یاری پورہ میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی شہری کو ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قبل ازیں نامعلوم مسلح افراد نے علاقے میں اسکی ایک پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا۔ادھر بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر، گاندر بل، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، رام بن، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن والے علاقوں کے رہائشیوں نے کہاہے کہ بھارتی فوجی انکے گھروں میں داخل ہو کر مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے مہند سری گفواری میں را ت کے وقت بڑی تعداد میں سیب کے درخت بھی کاٹ ڈالے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ آخر -