سندھ حکومت کے دعوے جھوٹے، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں

  سندھ حکومت کے دعوے جھوٹے، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے سیکرٹری ڈاکٹر محبوب نے الزام لگا ہے کہ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں، سندھ حکومت جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نرسز اور ڈاکٹروں کیلئے سروس اسٹرکچر تشکیل دیا جائے۔ تمام ڈاکٹرز کو بغیر ہتھیار وں کے میدان جنگ میں بھیجا جارہا ہے۔ ڈاکٹرز کو این 95 ماسک فراہم نہیں کیے گئے۔ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس نے قومی ادارہ برا ئے اطفال میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا عالمی ایمرجنسی اختیار کر چکی ہے۔ڈاکٹر محبوب نے کہا ایسے وقت میں جب کورونا وائرس عالمی وبا ء بن چکا ہے، لاک ڈاون میں نرمی سے عام عوام کیساتھ ڈاکٹرز بھی متاثر ہوں گے۔جنرل سیکریرٹری وائی ڈی اے نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس کو ہیلتھ الاونس دیا جائے۔ سیکڑوں ہیلتھ ورکرز اپنے خاندان کے ہمراہ گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز

مزید :

صفحہ آخر -