بچوں پر جنسی تشدد روکنے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں،سارہ احمد

بچوں پر جنسی تشدد روکنے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں،سارہ احمد

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکش بیورو نے وزیراعظم عمران خان سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اپنے بیان میں نے کہا کہ وزیراعظم سے بچوں پرجنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی درخواست کی ہے۔سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی کے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے اور وہ سزا سے بچ جاتے ہیں، متاثرہ خاندان بھی ملزمان سے دباؤ یا پیسوں کی بدولت صلح کر لیتے ہیں۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے۔

سارہ احمد

مزید :

صفحہ آخر -