احمدی آئین میں غیر مسلم قرار، قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کیخلاف درخواست مسترد

  احمدی آئین میں غیر مسلم قرار، قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ ...

  

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف شہدا فانڈیشن کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔عدالت نے شہدا فاونڈیشن کے نمائندہ سے استفسار کیا کہ آپ احمدیہ جماعت کی کیسے نمائندگی کرسکتے ہیں جبکہ احمدیوں کو آئین نے غیرمسلم قرار دیا ہے۔ احرار الاسلام کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے احرار السلام کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جمع کرا دیا ہے جس پر عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ جماعت احمدیہ کے نمائندے ہیں۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہدا فانڈیشن احمدیہ جماعت کی کیسے نمائندگی کرسکتے ہے جس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہم احمدیہ جماعت کی نمائندگی نہیں کررہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ شہدا فانڈیشن کے تو اغراض و مقاصد میں ایسا کچھ نہیں شہدا فانڈیشن شہدا کیلئے بنائی گئی ہے جبکہ احمدی غیر مسلم ہیں آپ ان کی کیسے نمائندگی کرسکتے ہیں۔احمدیوں کو کوئی مسئلہ ہوگا تو وہ اپنا کیس خود لڑ سکتے ہیں جس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ احمدیوں کو کمیشن میں شامل نہ کرکے ہمارے جذبات مجروح کئے گئے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -