ملک میں ڈیزل اور پیٹرول مصنوعات کو یورو Vمعیا ر پر لانے کا اصولی فیصلہ

ملک میں ڈیزل اور پیٹرول مصنوعات کو یورو Vمعیا ر پر لانے کا اصولی فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر منصوبہ بندی سد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس میں ڈیزل اور پیٹرولیم مصنوعات کو یوروv میعار کے مطابق لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، ان مصنوعات میں سلفر کی کم مقدار کی وجہ سے فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی،پیٹرولیم ڈویژن آئل ریفائنریز کے ساتھ یورو V کو ملک میں نافذ کرنے کیلئے مل کر کام کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ یکم اگست کے بعد آئل کمپنیوں کو صرف یورو V پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہو گی، اگلے سال جنوری سے صرف یورو V ڈیزل درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ ادارے تفصیلی پلان تیار کریں گے، گیس پر چلنے والے کیپٹو بجلی کے کارخانوں کی استعداد کار کے حوالے سے کم از کم معیار کی بھی منظوری دی گئی۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ فیصلے کے نفاذ کے وقت کورونا وبا کے توانائی شعبے پر اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیڈ لائنز مقرر کی جائیں۔ کابینہ کمیٹی نے کراچی کی مستقبل کی بجلی کی طلب کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا، مستقبل میں کراچی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،توانائی ڈویژن کو کے الیکٹرک کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔

یوروv

مزید :

صفحہ آخر -