الخدمت کی جانب سے ”جے پی ایم سی“ میں جراثیم کش اسپرے

  الخدمت کی جانب سے ”جے پی ایم سی“ میں جراثیم کش اسپرے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت کورونا وائر کی صورتحال کے پیش نظر جراثیم کش ادویہ کا اسپرے جاری،صاف اور صحت مند ماحول ضروری ہے،قاضی سید صدرالدین الخدمت کراچی کی جانب سے کورونا وائرس و دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں گزشتہ روز جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا گیا۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی)میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر میڈیسن وارڈ5,6,7اور چیسٹ میڈیسن 12سمیت کالج کے دیگر حصوں میں الخدمت کی ٹیم نے اسپرے کیا۔اس موقع پر الخدمت اور جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔جے پی ایم سی کی انتظامیہ نے اسپرے کے حوالے سے الخدمت سے اظہار تشکر کیا۔دریں اثنا ڈائریکٹر ریلیف Covid-19 قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ شہر میں صحت مند ماحول کا قیا م ضروری ہے۔الخدمت کی جانب سے کورونا وائر س کی صورتحال کے پیش نظرشہر کراچی کی بے شمار مساجد،امام بارگاہوں،چرچز، مندروں اور بازاروں میں بھی اسپرے کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -