ملک میں ایک بار پھرآٹے کا بحران سر اٹھانے والا ہے، محمود مولوی

  ملک میں ایک بار پھرآٹے کا بحران سر اٹھانے والا ہے، محمود مولوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر اور مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر آٹے کا مصنوعی بحران سر اٹھا رہا ہے، آٹے کی قیمتوں میں ہونیوالا خود ساختہ اضافہ عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر قیمتیں بڑھانے کیلئے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے۔ناجائز منافع خورمن مانی قیمتوں پر فروخت کیلئے آٹا ذخیرہ کرنے میں مصروف ہے اور مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھائی جائینگی۔ محمود مولوی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال آٹے کی قیمت 36 روپے کلوتھی جبکہ امسال آٹے کی قیمت 46ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طرف معاملے پر توجہ دے ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے اور آٹے کی مقررہ قیمتوں پر عوام کو فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -