ایم کیو ایم کے اہم رہنما فیصل سبزواری کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

  ایم کیو ایم کے اہم رہنما فیصل سبزواری کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم رہنما فیصل سبزواری کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بتایا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے تمام لوگوں سے دعاں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست کی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ اور 2 بیٹیاں کرونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ آج مجھے اپنے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کرونا مثبت آیا جبکہ منجھلی صاحبزادی اور اہلیہ مدیحہ نقوی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔فیصل سبزواری نے عوام سے اپیل کی کہ خدا را احتیاط کریں اور خود کو محفوظ رکھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -