غلام مرتضیٰ بلوچ کی خدمات یاد رکھی جائیں گی،سید سہیل عابدی

  غلام مرتضیٰ بلوچ کی خدمات یاد رکھی جائیں گی،سید سہیل عابدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی،سلیم سومرو، حسین ابراہیم کاکا، حمید میمن، محمدعلی بلوچ، سردارصمد بلوچ، شہزادہء عالم، سید نیئر رضوی، عبدالجبار، امین بلوچ، جمیل شاہ، وسیم علوی، نثارعزیزآبادی، اسلم سومرو،اسدشاہ، میرہزارخان، عرس باران،اسلم رانجھا،ذوالفقارزلفی،یاسین انصاری، رفاقت اعوان، مسعودعباسی، عثمان موندرہ،سیدسعادت علی شاہ بخاری، اسحاق بیڈوالا، عدنان شیخ، سیدارشادعلی، ذکاء اللہ، فیصل کاظم، عقیل رانا، محبوب چانڈیو، عبید شاہ، سردارمختار، شاہد بیگ، سبزعلی بروہی ودیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر،صوبائی وزیر کچی آبادیز اور سابق ٹاؤن ناظم گڈاپ ٹاؤن حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کی وفات پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ غلام مرتضیٰ بلوچ کی سیاسی وسماجی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوام دوست، نفیس،بردباراور نظریاتی لیڈرسے محروم ہوگئی، حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کی وفات سے پیداہونے والاخلاء کبھی پرنہیں ہوگا۔خاص طورپر ضلع ملیر کے جیالوں کے دلوں میں حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -