حکومت سندھ کا مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے تمام اضلاع میں بکرا،گائے منڈیوں میں خرید وفروخت کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے مویشی منڈیوں کیلیے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں جن کے مطابق تمام ٹاؤن،میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہوگی۔ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں خریداروں کیلیے الگ لین مختص کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -