فیصل آباد، کورونا کے 3مشتبہ مریض جاں بحق، 11بنک ملازمیں 2، تھانیدار وائرس میں مبتلا

  فیصل آباد، کورونا کے 3مشتبہ مریض جاں بحق، 11بنک ملازمیں 2، تھانیدار وائرس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) کرونا وائرس کے مشتبہ مزید 3افرا د جاں بحق ہوگئے اور ایک بینک برانچ کے 11سٹاف ممبران‘ 2ایس ایچ او ز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے ماسک نہ پہننے پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی گئی اور ایک لائن میں کھڑا کرکے دیوار کی طرف چہرہ کرکے کھڑا ہونے کی سزا بھی دی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ملازم محمد پورہ کے رہائشی انیس گزشتہ روز سول ہسپتال میں دم توڑ گیا ان کی کرونا وائرس کی تصدیق کیلئے رپورٹ کا انتظار کیا جارہا تھا‘ اسی طرح لطیف چوک کے رہائشی ٹریفک وارڈ ن عمران جو کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض تھے گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال میں دوران علاج معالجہ دم توڑ گئے اور کیپٹن ڈاکٹر یاسین بھی کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ فیصل آباد میں ایک بینک برانچ کے سٹاف کے 11 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن بینک انتظامیہ کی طرف سے بینک کو بند نہیں کیا گیا اور ایس ایچ او ملت ٹاؤن انسپکٹر حسن عسکری اور ایچ ایچ او تھانہ جھنگ بازار سب انسپکٹر ارسلان باری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ان کو قرنطینہ کردیا گیا۔ جبکہ فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے شاہراہوں پر مالک کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس انتظامیہ نے بغیر ماسک گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی اور بطور سزا چہرہ دیوار کی طرف کرکے کھڑے کردیا۔
مریض جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -