ضلعی انتظامیہ کا انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

  

لاہو(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ایمرجنسی ٹاؤن رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایات جاری کر د ی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی اپنی تحصیل میں ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں اورڈینگی ورکرز کی حاضری کو سختی سے مانیٹر کریں اورہاٹ سپاٹس، کباڑخانوں کی چیکنگ کریں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ آؤٹ ڈور اور اِن ڈور ڈینگی سرو یلنس پر خصوصی توجہ دیں اورگھروں کے اندر کولرز، چھتوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اورجہاں کہیں ڈینگی لاروا ملے، فوری طور پر تلف کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران ڈینگی کے حوالے سے اپنا فیڈ بیک دیں اور ڈی سی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سراہا جائے گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈینگی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،گھروں کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، پانی کو فوری ہٹائیں تاکہ مچھر کی افزائش کا امکان نہ ہو اور اپنے گردو نواح میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے ڈینگی کے حوالے سے یو سی 210 فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا گیا اور03 ہاٹ سپاٹس کا جائزہ لیا۔

انہوں نے روف ٹاپس اور ڈور مارکنگ کو چیک کیا اورٹیم نمبر 01 کی کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش تھی۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے کہا کہ ڈینگی ٹیم سے عدم تعاون کرنے پر 01 گھر کے مالک کو پکڑ لیا گیا،گھر کا مالک ڈینگی ورکرز کو گھر میں داخل نہیں ہونے دے رہا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں ٹیم نمبر 01، 02 اور 03 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ انہوں نے ڈینگی لاروا کو چیک کیا،کوئی ڈینگی لاروا نہ ملا۔ انہوں نے سرور روڈ پر 08 ہاٹ سپاٹس کو بھی چیک کیا اورہوٹلز اور ٹائر شاپس کی چیکنگ کو یقینی بنایا،ڈینگی لاروا کی نشاندہی نہ ہوئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ڈینگی لاروا کی تلفی اور ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے لئے دورے کئے جا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اُٹھا رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -