وزیر بہبودآبادی کی پاکپتن پولیس کو مغوی بچہ برآمد کرانے پر شاباش

وزیر بہبودآبادی کی پاکپتن پولیس کو مغوی بچہ برآمد کرانے پر شاباش

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر کی جانب سے پاکپتن پولیس کو 2 روز قبل اغواء ہونے والے بچے کو باحفاظت بازیاب کروانے پر شاباش۔ 2 سالہ محمد احمد کو ضلع پاکپتن کے علاقے عارف والا سے اغوا کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن کی ہدایت پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو فوری بازیاب کروا لیا۔ اس حوالے سے وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ایڈمنسٹریشن بچے کو باحفاظت اس کے والدین سے ملوانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

زحکومت پنجاب کو اپنے محنتی اور کام کرنے والے افسران اور ملازمین پر فخر ہے۔ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ ڈسٹرکٹ پولیس اسی طرح سے کام کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو جان و مال کا تحفظ فرام کرنے کے لئے اپنے فرائض بخوبی ادا کرتی رہے گی۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -