چینی رپورٹ پر مزید کارروائی نہ کرنا افسوسناک ہے،جواد احمد

چینی رپورٹ پر مزید کارروائی نہ کرنا افسوسناک ہے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حکومت چینی رپورٹ کو دبا لے گئی اس رپورٹ میں طے کیے گئے مافیاز پر کاروائی نہ کرنا افسوس ناک ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی حکومتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداروں کی نج کاری اور ملازمین کو نکالنے کے ایجنڈے پر کار فرما ہے،جمہوری دور میں اداروں میں یونین سازی پر پابندی اور لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ ناقابل برداشت ہے،برابری پارٹی سٹیل ملز ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے اقدام کی بھر پورمذمت کرتی ہے۔

اور اپنے موقف کا اظہار کرتی ہے کہ ریاست کا کردار ماں جیسا ہے اس نے ہر حال میں شہریوں کو نوکریاں،علاج اور دیگر سہولیات فراہم کرنی ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز کے ایک گروپ سے بزریعہ ویڈیو لنک گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا مالی مشکلات میں گھری پنجاب حکومت نے کفایت شعار پالیسی کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 350نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے کر عوام کے پیسوں ضیاع کرنے کا اعلان کیا ہے اس مد میں خرچ کی جانے والی رقم سے وینٹی لیٹرز یا پھر جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل سے ستائے کاشتکاروں اور کسانوں کی مدد کی جاسکتی تھی مگر عوام کی فلاح وبہبود تحریک انصاف کے ایجنڈے شامل نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -