ایاز شجاع پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر،شہزاد ملک جنرل سیکرٹری منتخب

ایاز شجاع پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر،شہزاد ملک جنرل سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سالانہ 2020-21 الیکشن میں جرنلسٹ گروپ کے نامزد امیدوار اور روز نامہ نئی بات میڈیا نیٹ ورک کے بیور چیف ایاز شجاع صدر منتخب ہوگئے، ایاز شجاع نے اپنے مد مقابل سید فرند علی کو پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سالانہ انتخابات میں بھاری ووٹوں سے شکست دے دی۔جبکہ جرنلسٹ گروپ کے نامزد امیدوار شہزاد ملک سیکرٹری منتخب ہو گے ہیں انہوں نے اپنے مد مقابل امیدوار عدنان شیخ کو مات دے دی۔الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر صحافی حامد ریاض ڈوگر نے انجام د ئیے۔ نتائج اعلان کے موقع پر جرنلسٹ گروپ کے قائد اور صدر پریس کلب ارشد انصاری کو نومنتخب عہدیداروں نے مبارکباددی اور کہا کہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔دریں اثناء گورنر چودھری محمد سرور،ترجمان مسلم لیگ(ن) عظمیٰ بخاری،تحریک انصاف کے صدر سنٹرل پنجاب اعجاز چودھری،علی امتیاز وڑائچ،عثمان سعید بسرانے صدر پریس گیلری ایاز شجاع اور سیکرٹری شہزاد ملک کو جیت کی مبارکباددی ہے۔