منا فع خوروں، نا جائز تعمیرات کیخلاف آپریشن، 30کروڑ کی اراضی واگزار

منا فع خوروں، نا جائز تعمیرات کیخلاف آپریشن، 30کروڑ کی اراضی واگزار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن میں گوشت اور پھلوں و سبزیوں کی دکانوں پر پرائس چیکنگ کی۔ انہوں نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر نے اوورچارجنگ پر 07 افراد کو گرفتار کروا دیا۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کاغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے رام مارکیٹ میں آپریشن کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کہا کہ رم مارکیٹ میں 32دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قائم 18دکانوں کو مسمار کر دیا گیا اور 14دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور 30کروڑ مالیت کی اراضی کو واگزار کروالیا گیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -