بھارت نے سرحدوں پر تشویشناک صورتحال پیدا کر دی،شمسہ علی

بھارت نے سرحدوں پر تشویشناک صورتحال پیدا کر دی،شمسہ علی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم سے بڑے مخلص ہیں۔ انہوں نے ملکی سلامتی اور تحفظ کی قسم کھائی ہے۔

بھارت نے سرحدوں پر تشویشناک صورتحال پیدا کردی ہے۔

جس کا جواب ہماری فوج دے گی۔ اس وقت ہماری حکومت کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، مگر ہم ثابت قدمی سے اپنی مدت پوری کرینگے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت کو بھی ہدایت آ گئی ہے کہ مہنگائی کے خلاف ہر طرح کا ایکشن ہے اور عوام کو ریلیف دے اس طرح بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے اندر اور باہر تمام سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ان کی نیت صاف ہے۔ وہ آٹے کے بارے میں بھی فکرمند ہیں۔ چینی مافیا پر بھی بہت شور مچ رہا ہے مگر وزیراعظم کسی کو بھی چھوڑنے کو تیار نہیں۔ وہ ملک کی دولت واپس خزانے میں لانا چاہتے ہیں۔ شمسہ علی نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی اپنی مدت پوری کریگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -