کورونا وائرس وبا انتہائی شدت اختیار کرچکی ہے،حافظ عابد علی
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحا دلاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا انتہائی شدت اختیار کرچکی ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سخت ترین حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں قومی تاجر اتحاد انسانی جانوں کو محفوظ بنانے اور ملک وقوم کو اس جان لیوا وبا کے وار سے بچانے کیلئے حکومت اور سرکاری مشینری کے تمام حفاظتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔