ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمد افنان کی والدہ سپرد خاک
لاہور(اپنے نمائندے سے) جسٹس (ر) میاں غلام احمد مرحوم کی اہلیہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن ڈاکٹر احمد افنان کی والدہ انتقال کر گئیں، انکی نماز جنازہ سعد بن ابی وقاص مسجد جوڈیشل ایمپلائز کوآپریٹو کالونی فیز ون میں ادا کی گئی جس میں دوست احباب، عزیز و اقارب، بیوروکریٹس، سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں، نماز جنازہ میں اے ڈی سی آر لاہور محمد اصغر جوئیہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی وسیم حمید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انویسٹی گیشن لاہور ریجن اے کاشف جلیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجن اے محمد احمد شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجن اے اعتزاز گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فضل ربی، سپرنٹنڈنٹ اسد علی خان، ایڈمن آفیسر چوہدری غلام رسول، ایپکا صدر چوہدری عبدالقیوم، ڈپٹی ڈائریکٹر کوآپریٹو رجسٹرار سیٹھ محمد اقبال سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔مرحومہ کی تدفین ٹیک سوسائٹی کے قبرستان میں کی گئی۔