بد اخلاقی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

بد اخلاقی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دی جائے۔بچوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 60 دن میں کیا جائے۔

ایس پی یا ڈی ایس پی لیول کا آفیسر بچوں سے زیادتی کیسز کی تفتیش کرے۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہونے چاہیے۔پاکستان خصوصا پنجاب میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔سال 2019میں 2846بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -