تحریک انصاف ملکی خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہے،اختر حسین بادشاہ
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنٹر ل پنجاب رانا اختر حسین سے تحریک انصاف کی پارٹی راہنماؤں مقدسہ ایاز'ثروت گوہر اور افروز نوا زکی ملاقات 'سیاسی ا مور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گفتگو کے دوران رانا اختر حسین نے کہا کہ تحر یک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔
اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی ملک سے کر پشن کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت مکمل طور پر بلاتفر یق احتساب کر رہی ہے اور کر پشن کر نیوالوں کو کسی قسم کی معافی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشر یف ملکی خزانہ کو لوٹنے والے تمام لوگ سڑکوں پر شور مچانے کی پالیسی چھوڑ کر لوٹی دولت کا حساب دیں کیونکہ شور مچاکر وہ قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک اب ملک میں احتساب جاری رہیگا اور جو ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں ان کو بھی انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ہی موجودہ حکومت واپس لاکر انصاف کے کٹہرے میں کھڑ اکر یگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کر نیوالے انسانیت کی خدمت کی عظیم مثال قائم کر رہے ہیں ہم سب نے ملکر ان غر یب خاندانوں کا مشکل کی اس گھڑی میں سہار ا بننا ہے اور ملک کو کورونا کی وباء سے بھی نجات دلانی ہے۔