شہباز شریف کیخلافحکومتی وزرا ء کی بیان بازی بے معنی ہے،سلیم رضا

شہباز شریف کیخلافحکومتی وزرا ء کی بیان بازی بے معنی ہے،سلیم رضا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف حکومتی وزرا ء کی بیان بازی بے معنی ہے، یو ٹرن نااہل حکمرانو ں کے پا س عوام کیلئے صر ف تقرروں اور بیان بازی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے،اپوزیشن جماعتوں کی قیادت پر حکومتی الزام تراشی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ 22سال سیاسی جدوجہد کا دم بھرنے والوں کے پاس 22لوگ ایسے نہیں جو امور حکومت چلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں،حکومت کو خطرہ اپوزیشن کی طرف سے نہیں خود حکمرانوں کی طرف سے ہے جو برسر اقتدار آکر امور حکمرانی سیکھ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکو مت کرونا پر بھی سیاست کر رہی ہے پی ٹی آئی کی سیاسی ٹائیگر فورس بھی حکمرانوں کے رویے سے مایوسی کا شکار ہے پی ٹی آئی کی حکو مت سیاسی میدان میں اپوزیشن کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لئے وہ کرپشن کے جھوٹے الزام لگا کر اپنی سیاسی دوکانداری چمکا رہے ہے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -