حکمرانوں نے دو سال میں معیشت کو تباہ کر دیا،پیر اشرف رسول

حکمرانوں نے دو سال میں معیشت کو تباہ کر دیا،پیر اشرف رسول

  

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ حکمرانوں نے دو سال میں معیشیت کو تباہ کر دیا نیب نیازی گٹھ جوڑ جو مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ حکومت جتنے مرضی اوچھے جبر کر لے مسلم لیگ کی قیادت حق پر ڈٹی رہے گی۔

بجٹ کے موقع پر اپوزیشن کو غیر موثر کرنے کے لیے نا اہل حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ حکومت نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ آمریت کے دور کو بھی مات دیدی۔ بجٹ کی آمد پر حکمرانوں نے نیب سے گٹھ جوڑ کر کے اپوزیشن کو غیر موثر کرنے کے لیے قائداحزب اختلاف کی گرفتاری کا منصوبہ بنایا گیا جو نیازی گٹھ جوڑ نا کام ہو کر رہ گیا میاں شہباز شریف 20ماہ سے نیب کو 15مرتبہ جواب جمع کرو اچکے ہیں۔ اندھیری رات جلد ختم ہو گی اور عوام کے حق میں حکمرانی کا سورج طلوع ہو گا پی ٹی آئی حکومت ہر شعبے میں نا کام ہو چکی ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے پریشانیاں دے رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -