شہری کورونا سے بچنے کے لئے طرز زندگی تبدیل کریں،شاہد صدیق

  شہری کورونا سے بچنے کے لئے طرز زندگی تبدیل کریں،شاہد صدیق

  

لاہور (سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہری کورونا سے بچنے کیلئے طرز زندگی تبدیل کریں،کروناکنٹرول کیلئے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی حکومت نے غریب دوست ریلیف پیکجز دیے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کی بجائے کرونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے، اپوزیشن کے پاس عوامی منشور نہیں صرف الزام کی سیاست ہے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ شہر ی اپنی حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزر کے ساتھ ساتھ گلوز کا استعمال یقینی بنائیں اور اگر خدانخواستہ کسی شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو اس سے گھبرانے کی بجائے علاج کی طرف آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کرونا کے خاتمے کے لئے پوری قوم عمران خاں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حکومت پنجاب کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ پائیدار اقدامات اٹھا رہی ہے۔ #/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -