ممتاز افسانہ نگار صبا ممتاز بانو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ممتاز افسانہ نگار صبا ممتاز بانو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

  

لاہور (پ ر)کرونا سے ڈرنا نہیں، بچناہے“ سیمیناراور ممتاز افسانہ نگار صبا ممتاز بانو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب حکیم لیاقت علی آیڈ یٹوریم شیخوپورہ روڈ پر ہوئی۔ صدارت صدر تنظیم اور ممتاز دانشور محمد عظیم نوشاہی نے کی۔ مہمان خصوصی نامور سیاح اور سفر نام نگار مقصود احمد چغتائی ، محمد شفیق بزمی، سید ماجد علی، میاں نوید الرحمان سیفی، ممتاز شاعرہ زرقا نسیم، صدر چادر ویلفیئر سوسائٹی ، ادیبوں اور شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے صبا ممتاز بانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ راسخ العقیدہ مسلمان، ممتاز ادیبہ، خوبصورت لب و لہجے کی شاعرہ، لاجواب افسانہ نگار اور لازوال ناول نگار ہیں جنہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں بہت نام کمایا ہے۔ مقصود چغتائی نے کہا کہ صبا ممتاز کی نئے افسانوں کی کتاب ”کیا یہ بدن میرا تھا؟“ کی اشاعت سے موصوفہ ایک ہی جست میں اشفاق احمد، بانو قدسیہ، نیلم بشیر اور عصمت چغتائی کی صف میں آکھڑی ہوئی ہیں۔ کمپرنگ کے فرائض زرقا نسیم نے ادا کئے جبکہ آخر میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور کرونا وائرس کی فرنٹ لائن ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -