ایک ہفتہ میں 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،عابد صدیقی

ایک ہفتہ میں 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی سرکاری نرخ ناموں کو منافع خوروں نے ہوا میں اْڑا دیا رمضان المبارک کے آتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا تھا عوام کی قوت خرید پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ ہونے کے برابر ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا ایک ہفتے میں آلو ساڑھے 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، پیاز ساڑھے 4 روپے اور مرغی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔