ہر فرد کو کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،ڈاکٹر خالد محمود

ہر فرد کو کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،ڈاکٹر خالد محمود

  

لاہور(پ ر) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی انتظامیہ، ملازمین، اور مریض و لواحقین نے ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد شروع کر دیا گزشتہ روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر "پنز"پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور قائم مقام ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹررانامحمد شفیق نے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کر کے ماسک کی پابندی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس، سسٹر انچارج اور سیکورٹی پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ کسی بھی شخص کو بغیر ماسک وارڈ میں داخل ہونے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس انتہائی خطرناک ہے لیکن اس سے ڈرنے کی بجائے ہر فرد کو حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا اور اس وائرس سے بچنے اور شکست دینے کے لئے اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -