شہبا ز شریف،عمران خان کیلئے خطرہ بن چکے ہیں،عظمیٰ بخاری

شہبا ز شریف،عمران خان کیلئے خطرہ بن چکے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف عمران خان،حواریوں،خوشامدیوں اور چاپلوسوں کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔حکومت اور پولیس کی بدمعاشی کے باوجود لیگی کارکن اپنے لیڈر کے دیدار کیلئے عدالت پہنچے۔لیگی کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور بدتمیزی قابل مذمت ہے۔راناثناء اللہ کے ساتھ پولیس کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اب پارٹی قیادت زیادہ دیر تک کارکنوں کو روک نہیں سکتی،ْمسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاشریف خاندان اپنی تین نسلوں کا حساب دے چکا ہے۔عمران نیازی اور علیمہ خان ابھی تک اپنے ناجائز اور غیر قانونی اثاثوں کا حساب نہیں دے سکے۔

عمران نیازی کی اے ٹی ایمز اور علیمہ خان کی سلائی مشینوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے۔علیمہ خان کو اربوں روپے کے نوٹ چھاپنے والی سلائی مشینیں قوم کو دیکھانا ہوں گی۔عمران نیازی اور چینی چور مافیا کب تک خیر منائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -