بداخلاقی واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں،سارہ احمد

  بداخلاقی واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں،سارہ احمد

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں بچوں پر تشدد اوربد اخلاقی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی درخواست کی ہے۔راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ زارا کی تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعہ کے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران انھوں نے بچوں کے کیسز کے لیے سپیشل کورٹ کے قیام کی درخواست کی تھی۔ سارہ احمد نے کہا کہ بچوں پر تشدد اورزیادتی کے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے اور وہ سزا سے بچ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ لواحقین بھی ملزمان سے دباؤ یا پیسوں کی بدولت صلح کر لیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے لیے قانونی طور پر ایسے کیسز کو لڑنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ لہذا تشدد اور ذیادتی کا شکار بچوں اور ان کے لواحقین کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -