معاشی صورتحال نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی،اشرف بھٹی

معاشی صورتحال نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی عذاب بن چکی ہے، پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنا چاہتی ہے اور تمام جماعتیں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ تحریک انصاف کا کٹھ پتلی راج ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی متنازعہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں عمران خان کو کرپشن میں کوئی دلچسپی نہیں۔

، ان کی توجہ صرف کٹھ پتلی راج کو جاری رکھنا ہے موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتے مسائل نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے موجودہ حکومت نے عوام کوغربت افلاس کے سواکچھ نہیں دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -