انتہاپسند بھارت پرامن پاکستان کاصبروتحمل آزمارہا ہے،شفیق رضا

انتہاپسند بھارت پرامن پاکستان کاصبروتحمل آزمارہا ہے،شفیق رضا

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ انتہاپسند بھارت پرامن پاکستان کاصبروتحمل آزمارہا ہے،اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کے باوجود پاکستان نے کبھی بھی صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، دہشت گرد بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پر عالمی دنیا خامو ش کیو ں ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہبھارت کی پچھلے کئی برسوں سے جاری آبی جارحیت کے باوجود پاکستان نے اشتعال انگیز رویے سے اجتناب برتا مگر بھارت پاکستان کے مفادات کوبلڈوزکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں۔وہاں کوئی مسلمان اپنے بنیادی حقوق کاتصوربھی نہیں کرسکتا۔شدت پسندہندوؤں نے بھارت کومسلمانوں کیلئے جہنم بنادیا،اب توجنت نظیر کشمیر کودیکھ کربھی جہنم کاگمان ہوتا ہے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -