مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملے ناقابل برداشت ہیں،ثروت اعجاز قادری

مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملے ناقابل برداشت ہیں،ثروت اعجاز قادری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملے کسی بھی ملک میں نا قابل برداشت ہیں۔او آئی سی اور بلخصوص عرب ریاستوں کو ملک شام میں عمربن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کے مزارات کی شہادتوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ملک شام میں خانہ جنگی اور مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملوں کے خلا ف آج ملک بھر میں دینی جماعتوں سے امن احتجاج ریکارڈ کروانے کی اپیل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے درگاہ عالیہ کیلیانوالہ شریف کے سجادہ نشین علامہ پیر سید عظمت علی شاہ بخاری المعروف پیر چن جی سرکار کے وصال پر صاحبزادہ علی سجادحسین شاہ بخاری سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرمرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری،ضلعی رہنما و تحصیل صدر وزیر آباد محمد جاوید بٹ و دیگر علما و ذمہ دران بھی موجود تھے۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کے انتقال سے پیدا ہو نے والا خلا پر کرنا محال ہوگا ا?پ کی پوری زندگی تبلیغ دین،ملی قومی اور فلاحی سرگرمیوں میں صرف ہوئی ان کے نیک مشن کو جاری رکھا جائے۔صاحبزادہ پیر سید علی سجادحیدر شاہ بخاری،محمد شاداب رضا نقشبندی،محمد زاہد حبیب قادری،محمد جاوید بٹ، سردار محمد طاہر ڈوگر و دیگر نے کہا کہ چین اور بھارت کی حالیہ کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔بھارت کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر قبضا جات چھوڑ کر خطے سے غربت،جہالت اور بے روزگاری ختم کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ان رہنماوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت مرازائیوں کو نوازنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔تعلیمی نصاب،حج فارم اور اب حال ہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مرزائیوں کو اقلیتی کونسل کی رکنیت دینے کی سازشیں سب سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔قادیانی پاکستان کے آئین کے منکر ہیں سرگودھا میں ان کی بڑھتی ہوئی منفی سرگرمیاں اور جائیدادوں کی خریداری حکومت کیلئے قابل تشویش امر ہونا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -