لاک ڈاؤن،اداکاروں نے ٹک ٹاک پر اداکاری شروع کردی

لاک ڈاؤن،اداکاروں نے ٹک ٹاک پر اداکاری شروع کردی

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاک ڈاؤن اور سٹیج ڈراموں کی مسلسل بندش سے تنگ آکر ٹک ٹاک پر ہی ڈانس کا شوق پورا کرنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے سٹیج ڈراموں کی اجازت نہ ملنے پر سٹیج اداکاراؤں نے ٹک ٹاک پر ہی ڈانس کا شوق پورا کرنا شروع کردیا ہے ان دنوں سٹیج سے وابستہ تمام اداکارائیں ٹک ٹاک پر اداکاری اور ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جن میں اداکارہ تابندہ علی،آفرین دیدار ملتانی،نداچوہدری،خوشبو،غزل راجہ،جبکہ اداکاروں میں نسیم وکی،لکی ڈئیر،ظفری خان،سخاوت نازودیگر بھی ٹک ٹاک پر اپنا اداکاری اور ڈانس کا شوق پورا کرتے نظر آرہے ہیں ان اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کو سٹیج کی بندش ختم کرتے ہوئے اپنے ایس او پیز کے مطابق تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے کیونکہ تھیٹرز کی بندش سے غریب فنکار بھوکے مررہے ہیں اور کوئی اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے وہ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں ان اداکاراؤں کا کہناتھا کہ کوئی اور کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹک ٹاک کو ہی تفریح اور مصروفیت کا زریعہ سمجھتی ہیں اس لیئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنے پرستاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ان آرٹسٹوں کا کہنا تھا کہ جس طرح دوسرے کاروبار کھولے گئے ہیں اسی طرح تھیٹرز اور سینماؤں کو بھی کھولا جائے اور سینما اور تھیٹرز مالکان کو پابندکیا جائے کہ سینیٹائزر کی گیٹ پر موجودگی اور آنے والے شائقین ماسک لگا کر آرہے ہیں کہ نہیں جو ان ایس او پیز کی پابندی نہ کرے اسے تھیٹرز اور سینما میں گھسنے ہی نہ دیا جائے ان حکومتی اقدامات اور تھیٹرز کو آباد کرنے سے غریب آرٹسٹ اپنے روزگار پر لوٹ آئیں گے۔

اور بھوک اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرنے سے بچ جائیں گے۔

مزید :

کلچر -