ڈرامہ اور فلمیں نہیں دیکھتا، اداکار عمران عباس

ڈرامہ اور فلمیں نہیں دیکھتا، اداکار عمران عباس

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکار عمران عباس نے فلمیں اور ڈرامے نہ دیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن کیا جس میں ایک مداح نے ارطغرل غازی دیکھنے بارے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامے اور فلمیں نہیں دیکھتے لیکن انہوں نے سنا ہے کہ یہ ڈرامہ بہت اچھا ہے۔ ڈرامے دیکھنے کی بجائے کتابیں زیادہ شوق سے پڑھتے ہیں۔ عمران عباس ان دنوں ڈرامہ سیریل”تھوڑا سا حق“ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -