گلوکار مجیب عالم کی 16 ویں برسی منائی گئی

گلوکار مجیب عالم کی 16 ویں برسی منائی گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار مجیب عالم کی 16 ویں برسی گذشتہ روزکراچی میں منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق4 فروری 1948 کو بھارت کے شہر کان پور میں پیدا ہونے والے مجیب عالم نے قیام پاکستان کے کچھ برس بعد اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ مجیب عالم بچپن ہی سے بے حد سریلے تھے، انہوں نے 12 برس کی عمر میں ریڈیو کے ذریعے فن گلوکاریہ میں قدم رکھا۔

، ریڈیو میں ان کی آواز سے ہی متاثر ہوکر موسیقار حسن لطیف نے انہیں اپنی فلم ”نرگس“ میں گائیکی کا موقع دیا مگر یہ فلم ریلیز نہ ہوسکی۔ مجیب عالم کی ریلیز ہونے والی پہلی فلم”مجبور“ تھی۔ 1966 میں انہوں نے فلم ”جلوہ“ اور 1967 میں ”چکوری“ کا ایک نغمہ ریکارڈ کروایا۔

مزید :

کلچر -