بیٹا ابراہیم میرا استاد ہے،اذان سمیع خان

بیٹا ابراہیم میرا استاد ہے،اذان سمیع خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پانچ سالہ بیٹے ابراہیم کو اپنا استار قرار دے دیا۔اذان سمیع خان نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ابراہیم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ لی گئیں یادگار تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت تک اپنا کوئی گانا ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے نہ سن لے۔انہوں نے ابراہیم کو اپنا اچھا دوست، استاد، سخت ناقد، بہترین حوصلہ افزائی کرنے والا اور اپنی زندگی کا بہترین انسان قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے پیار بھرے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ وہ اپنا کوئی بھی گانا اْس وقت تک ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے سْن کر اپنی کوئی حتمی رائے نہ دے۔

مزید :

کلچر -